سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ اتر پردیش کے
مظفرنگر اور اتراکھنڈ میں ہری دوار کے درمیان آٹھ لین کی شاہراہ کی تعمیر
کا کام دسمبر سے تیزی سے شروع کر دیا جائے گا۔مسٹر گڈکری نے یہاں
اقتصادی ایڈیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس
قومی شاہراہ پر کئی طرح کی دقتیں تھیں اور ان کے حل کے لئے سرکاری سطح پر
کئی کوششیں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ خود انہوں نے اس سلسلے میں دس سے زیادہ ملاقاتیں کی ہیں۔